وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا سی پی این ای کے انڈومنٹ فنڈ کیلئے ا ڑھائی کروڑ روپے کا اعلان

وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا سی پی این ای کے انڈومنٹ فنڈ کیلئے ا ڑھائی کروڑ روپے ...

(جاوید اقبال،محمد نواز سنگرا)*وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی پی این ای کیلئے ڈھائی کروڑ رپے فنڈز کا اعلان کیا۔*وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل ارفع ٹاور کے آڈیٹوریم کے سٹیج پر سراغ رساں کتا لا کر سیکیورٹی یقینی بنائی گئی۔*پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لانچنگ اور سی پی این ای کے زیر اہتمام میڈیا ورکشاپ کی اختتامی تقریبات بیک وقت منعقد کرائی گئیں۔*تاریخ میں پہلی بار سی پی این ای کے زیر اہتما م میڈیا ٹریننگ کورس کا اہتمام تعلیمی ادارے میں کیا گیا۔*تقریب میں پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کے و ائس چانسلر ز اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔*تقریب میں سی پی این ای کے عہدیداروں اور سینئرصحافیوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔*وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی پی این ای کے صدر کی طرف سے چےئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈڈاکٹر عمر سیف کی خدمات کی تعریف کی گئی۔*تقریب کے اختتام پر شہباز شریف نے سٹیج سے اتر کر شرکاء سے مصافحہ کیا۔*تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے تعلیم کا بجٹ ڈبل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔*وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایچیسن کالج میں میرٹ کی بنیاد پر داخلے ہوئے ہیں۔*وزیر اعلیٰ پنجاب کی میڈیا کی تعریف اور تنقید بھی۔*دوران تقریرمیڈیا پر تنقید سے سینئرصحافی سہیل وڑائچ نے وزیر اعلیٰ کی بات کاٹتے ہوئے سوال کیا جس پر شہباز شریف کو وضاحت دینا پڑی۔*سی پی این ای کے زیر اہتمام میڈیاورکشاپ میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبا ر خٹک کا کردار نمایا ں رہا۔

مزید : صفحہ اول