رہنماؤں کو پھانسی پر لٹکانے سے ان کے نظریات کو ختم نہیں کیا جا سکتا ،عمران خان

رہنماؤں کو پھانسی پر لٹکانے سے ان کے نظریات کو ختم نہیں کیا جا سکتا ،عمران خان

 اسلام آباد ( اے این این، آن لائن ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مصر کے سابق صدر مرسی کو سنائی جانے والی سزائے موت کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کے نظریات اورپسندیدگی کو اسے پھانسی دیکر ختم نہیں کیا جا سکتا۔اے این این کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق صدر مرسی کو سنائی جانے والی سزا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان میں بھی ایک فوجی آمر کی طرف سے جمہوری لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی تو اس کے اثرات کا آج تک پاکستان سامنا کر رہا ہے ، مصر کو پاکستان کے تلخ تجربے سے سبق سیکھنا چاہئے۔ نظریات کی جنگ صرف بیلٹ بکس سے ہی موثر انداز میں لڑی جا سکتی ہے ، رہنماؤں کو پھانسی کے پھندوں پر لٹکانے سے ان کے نظریات اور پسندیدگی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔آن لائن کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو موت دیکر عوامی جذبات پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔مصر کے معذول صدر محمد مرسی کی پھانسی کا فیصلہ مصری عوام کے لئے براشگون ہے ۔ انہوں نے کہا محمد مرسی کو موت کی سزا دینا عدالت کا غلط فیصلہ ہے یہ عوام کے حق میں نہیں مستقبل میں مصری عوام بھی پاکستان کی طرح سزا بھگتیں گے ۔

مزید : صفحہ اول