وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان

وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن اراکین سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2015-16 کے لئے وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل وفاقی کابینہ میں اس کی منظوری لی جائے گی قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن اراکین نے حکومت کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافے اور ٹیکسوں کی شرح کو کم کرنے کے لئے بھرپور طریقے سے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کو خصوصی پیش کشیں بھی کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری کے بعد حکومت کے لئے اسے اپوزیشن کی ترامیم کے بغیر سینٹ سے منظور کروانا بے حد مشکل ہو گا

مزید :

صفحہ اول -