پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصو ں میں آئند ہ تین روز تک بارشوں کا امکان ہے،محکمہ مو سمیات

پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصو ں میں آئند ہ تین روز تک بارشوں کا امکان ہے،محکمہ ...

لاہور( وقائع نگار ) محکمہ مو سمیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصو ں میں آئند ہ تین روز تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم گزشتہ روز صو بائی دارلحکو مت سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر برقرار رہی جبکہ اندرون پنجاب و سندھ میں شدید گرمی کے باعث معمولات زندگی متاثررہی۔نواب شاہ میں پارہ47 پہنچ گیا‘ رحیم یار خان 45، بہاولنگر اور تربت 43 پر جھلسنے لگے، بہاول پور،چھور،ڈی جی خان،ملتان،خان پور اور سکھر کا درجہ حرارت 42 درجے سنٹی گریڈتک پہنچ گیا۔کشمیر ،ہزارہ ڈویڑن اورگلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری بارشوں نے موسم خوشگواربنارکھاہے۔ محکمہ موسمیات نے 3دن تک بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید : صفحہ اول