زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فوج بھی طلب کی جا سکتی ہے، شجاع خانزادہ

زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فوج بھی طلب کی جا سکتی ہے، شجاع خانزادہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیر داخلہ پنجاب کہتے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فوج بھی طلب کی جا سکتی ہے جبکہ وزیر کھیل کہتے ہیں کہ دشمن کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرکے دم لیں گے۔قذافی سٹیڈیم میں پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی دی جائے گی۔ پاکستان میں گڑ بڑ کرانے کے حوالے سے ''را'' کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ اگر کرکٹ ٹیم کے حفاظت کے لئے ضرورت پڑی تو فوج کی مدد بھی لیں گے۔ وزیر کھیل رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی طرف جا رہی ہے اور اس سیریز کی کامیابی کے بعد دیگر کرکٹ کھیلنے والی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ دنیا بھر میں پاکستان کے بارے صرف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں ایئر پورٹ کے اردگرد تمام آبادیوں کے حوالے سے سپیشل برانچ اور حساس اداروں نے اپنی رپورٹس بھی پیش کیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حساس اداروں کی رپورٹس کو سامنے رکھ کر تمام سکیورٹی امور کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول