زمبابوے کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی پلان جاری ، پولیس اور رینجرز کی فل ڈریس ریہرسل

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی پلان جاری ، پولیس اور رینجرز کی فل ڈریس ریہرسل

لاہور(کرائم سیل )زمبابوے کرکٹ ٹیم کی تحفظ کیلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے گزشتہ روز لاہور میں پولیس اور رینجر نے فل ڈریس ریہرسل ہوئی۔ٹیم کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے فل ڈریس ریہرسل علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے شروع ہو کرمقامی ہوٹل اور پھر قذافی سٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جس میں ایلیٹ فورس کی گاڑیوں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔پی سی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک آنے والے تمام راستے کو ریڈ زون قرار دیدیا گیا ہے ۔سیکورٹی اداروں کی جانب سے ریڈ زون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا جبکہ ان راستوں پر سادہ اور یونیفارم میں ملبوس پولیس اہلکار آج سے اپنے فرائض سنبھال لیں گے جو ہر آنے اور جانے والے شخص کی تلاشی لینے کے مجاز بھی ہونگے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر غور ہے کہ پہلی بار مال روڈ پر لگے درختوں کی چیکنگ بھی کی جا ئے گئی فل ڈریس ریہرسل کے موقعہ پر ،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ، سی سی پی او امین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف ، اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کا کہناتھاکہ ٹیم کی آمد اور ہوٹل سے سٹیڈیم تک سفر کے دوران ٹریفک مکمل طور پر معطل رہیگی۔زمبابوے کی ٹیم کو پولیس کی 6 ہزار جوان حصارمیں لئے رکھیں گے ، ایلیٹ فورس کی 125 سے زائد گاڑیاں قافلے کے ساتھ ساتھ ہونگی،4 ہزار نفری سٹیڈیم کے اندر ہو گی،جبکہ ذرائع کے مطابق سٹیڈیم کی فضائی نگرانی بھی جا ئے گئی ۔ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریزکے لئے لاہور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور نشتر پارک کا کنٹرول سنبھال لیا ۔

مزید : صفحہ اول