کرنسی سمگلنگ کیس ، ایان علی نے درخواست ضمانت دائر کردی

کرنسی سمگلنگ کیس ، ایان علی نے درخواست ضمانت دائر کردی
کرنسی سمگلنگ کیس ، ایان علی نے درخواست ضمانت دائر کردی

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل ایان علی نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی ہے جسے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق دوہفتوں کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر کرنسی سمگلنگ کی کوشش میں رنگے ہاتھوں پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت میں پیش کیاگیا۔تفتیشی افسر کی طرف سے حتمی چالان پیش نہ کیے جانے پرفاضل عدالت کے جج صابرسلطان نے اُن کی سرزنش کی جبکہ ماڈل کی طرف سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی ۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس اور جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 25مئی تک ملتوی کردی ۔عدالت نے ہدایت کی آئندہ پیشی پر ریکارڈ پیش کیاجائے ۔

ایان علی کے وکلاءنے بھی کسٹم عدالت کے کمرہ میں ان سے ملاقات کی ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں