سانحہ صفورا سوچی سمجھی سازش ہے ،’را‘ پاکستان کے قیام سے ہی سازشوں میں مصروف ہے :رحمان ملک
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ سانحہ صفورا ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘پاکستان کے قیام سے ہی اس کیخلاف سازشوں میں مصروف رہی ہے جو بلوچستان میں بھی حالات کو خراب کر ر ہی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’را‘کیخلاف شواہد کو منظر عام پر لا کر اس معاملے کو ناصرف ہندوستانی حکام بلکہ اقوام متحدہ میں بھی اس معاملے کو اٹھائے اور ان شواہد سے متعلق پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لے ۔
رحمان نے بھارت پر ناراض بلوچ رہنماﺅں کو پاکستان کیخلاف اکسانے کا بھی الزام عائد کیا ،انہوں نے کہا کہ ناراض بلوچ رہنماو¿ں حیربیار مری، براہمداغ بگٹی سے اپیل کی کہ وہ پاکستان واپس آکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔