پاکستان نے امریکا سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ نے 16مئی کو شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے بند ہونے چاہیے کیونکہ اس سے مقامی آبادی میں بد اعتمادی پیداہوتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کا کہناتھاکہ 16مئی کو شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں کئی ہلاکتیں ہوئیں اور ڈرون حملے سے دہشت گردی کیخلاف اقدامات متاثر ہو رہے ہیں ۔دفترخارجہ کا کہناتھاکہ دہشت گردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے لیکن ڈرون حملے مقامی آبادی میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرتے ہیں ۔