سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ پر پاکستانی کا سرقلم کردیا گیا

سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ پر پاکستانی کا سرقلم کردیا گیا
سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ پر پاکستانی کا سرقلم کردیا گیا

  

 ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی کا سرقلم کردیا گیا۔ افتخار احمد محمد عنایت کے پیٹ سے ہیروئن بھرے غبارے برآمد ہوئے تھے۔ جدہ میں افتخار احمد کا سرقلم کئے جانے کے بعد سعودی عرب میں اس سال سزائے موت دئیے جانے والے افراد کی تعداد 84 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں ریپ، مسلح ڈکیتی، منشیات سمگلنگ اور قتل پر سزائے موت دی جاتی ہے۔ رواں ماہ سعودی عرب کے دورہ کے موقع پر فرانس کے صدر ہولاندنے سزائے موت کو ختم کرنے پر زور دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی