وزیراعظم نوازشریف نے بنیظیر ایئرپورٹ اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نوازشریف نے بنیظیر ایئرپورٹ اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا
وزیراعظم نوازشریف نے بنیظیر ایئرپورٹ اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے بنیظیر ایئرپورٹ کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کا فتتاح کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بینظیر ایئرپورٹ کا بحالی منصوبہ 45کروڑ روپے کی لاگت سے سے چھ ماہ میں مکمل کیا گیاہے او ر افتتاح کے موقع پر مشیر ہوابازی شجاعت عطیم نے وزیراعظم نوازشریف کو بریفنگ دی ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے بینظیر ایئرپورٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا ،منصوبے کے تحت مسافروں کیلئے کاﺅنٹرز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ بین الاقوامی روانگی کیلئے علیحدہ عمارت اور فاسٹ ٹریک کاﺅنٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔

بینظیر ایئرپورٹ پر پہلی بار وائی فائی نصب کیا گیاہے جبکہ پارکنگ ایریا میں توسیع کر کے گنجائش میں اضافہ کے علاوہ ایئرپورٹ ملازمین کیلئے الگ پارکنگ ایریا بنایاگیا ہے جبکہ ایک ہزار گاڑیوں اور چار ہزار موٹراسائیکلوں کیلئے علیحدہ جگہ بنائی گئی ہے اور سیکیورٹی کیلئے دیواروں کو 12فٹ اونچا کر دی گیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں