دوست نے دولہا قتل کرکے خود کشی کا ڈرامہ رچادیا

دوست نے دولہا قتل کرکے خود کشی کا ڈرامہ رچادیا
دوست نے دولہا قتل کرکے خود کشی کا ڈرامہ رچادیا

  

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) ولیمہ کے روز دولہا کو دوست نے قتل کرکے خود کشی کا ڈرامہ رچادیا جس سے دلہن کو اٹیک اور ماں پاگل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقے حویلی لکھا میں گزشتہ دنوں نواحی گاؤں اتاں کوٹھی کے رہائشی سعودیہ پلٹ نوجوان ملک فدا حسین کی پسند کی شادی حقیقی کزن نصرت پروین سے ہوئی۔ مبینہ طور پر دولہے ملک فدا حسین کھوکھر کا قریبی عزیز اور بچپن کا دوست ملک ریاض احمد تیسری بار بلانے آیا اور دولہا کو لے کر گھر چلا گیا۔ دولہے کے بھائی نے ملک ریاض سے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ دولہا سورہا ہے اور تھوڑی دیر بعد ملک ریاض نے بتایا کہ دولہا اندر سے بیٹھک کی کنڈی نہیں کھول رہا جس پر دولہا کے اہل خانہ پہنچ گئے اور دروازہ توڑ کر دیکھا تو دولہا کی کنپٹی پر گولی لگی ہوئی تھی۔ والدین کے مطابق فدا حسین کو دوست ریاض نے قتل کرکے خود کشی میں بدل دیا اور مقتول کے والد سلیمان سے سادہ کاغذوں پر انگوٹھے لگوالئے۔ پولیس کی حرست میں ملزم ملک ریاض احمد سے دریافت کیا گیا تو اس نے بتایا کہ مقتول میرا گہرا دوست تھا میں اس کو گھر سے بلا کر لے گیا تھا اور میرے گھر کی بیٹھک میں سوگیا۔ کافی دیر گزرنے کے بعد دیکھا تو اس کے سینے پر پستول پڑا تھا میں نے دولہا کے والد اور مہمانوں کو بلایا جنہوں نے دروازہ تھوڑ کر دیکھا تو ملک فدا حسین دولہا خود کشی کرکے مرچکا تھا۔

مزید : اوکاڑہ