پاکستانی نژاد بادشاہ خان پہلوان بھی ڈبلیو ڈبلیوای کے امیدواربن گئے

پاکستانی نژاد بادشاہ خان پہلوان بھی ڈبلیو ڈبلیوای کے امیدواربن گئے
پاکستانی نژاد بادشاہ خان پہلوان بھی ڈبلیو ڈبلیوای کے امیدواربن گئے

  

پیرس،راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں مقیم واہ کینٹ راولپنڈی کے رہائشی بادشاہ پہلوان خان واحد پاکستانی پہلوان ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای ٹف انف ریلٹی شوکے امیدوار ہیں اور اس کے فاتح کھلاڑی کو ڈبلیو ڈبلیوکھیلنے کا موقع ملے گا، ، وہ یورپ کے کئی عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیںاور بڑے بڑے پہلوانوں کو دھول چٹاچکے ہیں ۔

سماءٹی وی کے مطابق اس پلیٹ فارم پر تربیت کے بعد پہلوان ڈبلیو ڈبلیو ای سے معاہدہ کرنے کے اہل قرار پاتے ہیں اوربادشاہ خان پہلوان سپین، فرانس، بیلجیم اور کورسیکا میں کئی مقابلوں میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے حصہ لے کر اپنا لوہامنواچکے ہیں ، وہ دل سے بھی پکے پاکستانی ہیں اور سبز ہلالی پرچم ان کے لباس کاحصہ ہوتاہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 21سالہ بادشاہ پہلوان خان ریسلنگ سٹارز کے لئے کام کرتے ہیں اور انہیں کیچ ڈبلیو ایس بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریسلنگ سٹار یورپ کی سرفہرست ریسلنگ کمپنی ہے۔

 بادشاہ پہلوان خان کی ٹف انف میں شمولیت پر شیخ رشید احمد، گلوکار فخر عالم اور ادکار فیصل قریشی نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

مزید : کھیل