پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤ ں نے آصف علی زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ سے استعفیٰ لینے کا مشورہ دیدیا

پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤ ں نے آصف علی زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ سے استعفیٰ ...
پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤ ں نے آصف علی زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ سے استعفیٰ لینے کا مشورہ دیدیا

  

لاہور(ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤ ں نے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کو سانحہ کراچی پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے استعفیٰ لینے کا مشورہ دیا ہے۔ مشورہ دینے والوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پیپلز پارٹی سانحہ صفورا کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ لیکر پاکستان کی سیا ست میں نئی مثال کردے جس سے نہ صرف پارٹی کی ساکھ فوری بہتر ہو جائے گی بلکہ اسے گڈگورننس کی طرف اہم قدم بھی سمجھا جائے گا جس کا دعویٰ پنجاب حکومت نے کر رکھا ہے۔ مقامی اخبار روز نامہ دنیا کے مطابق حا لیہ سانحہ کراچی کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤ ں نے آصف زرداری سے ملا قاتوں میں شریک چیئر مین کو مشورہ دیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی ساکھ جو کافی حد تک گر چکی ہے ، اس کی بحالی کے لئے قائم علی شاہ کا استعفیٰ ایک کار گر اور مثبت قدم ہو سکتا ہے۔ اس تجویز یا مشورے کو پیپلز پارٹی سندھ کے بعض رہنماؤ ں کی تائید و حمایت بھی حاصل ہے۔ پیپلز پارٹی کے اندورنی ذرائع بتاتے ہیں کہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں آصف زرداری سے سینیٹرز کی ملا قات میں بھی سانحہ کراچی اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کا استعفیٰ زیر غور رہا۔ اخبار کے مطابق آصف زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ سے استعفیٰ لینے کا مشورہ دینے والوں میں سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن، قمر زما ن کائرہ، نذر گوندل ، ندیم افضل چن، غضنفر گل ، راجہ پرویز اشرف ا ور دیگر شامل ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جو آج کل پارٹی میں کافی متحرک ہیں مذکورہ بالا مشورے یا تجویز سے اتفاق نہیں رکھتے۔

مزید : لاہور