روم اوپن ٹینس ،ثانیہ مرزاکو ویمنز ڈبلز کے فائنل میں مایوسی

روم اوپن ٹینس ،ثانیہ مرزاکو ویمنز ڈبلز کے فائنل میں مایوسی
روم اوپن ٹینس ،ثانیہ مرزاکو ویمنز ڈبلز کے فائنل میں مایوسی

  

روم (ویب ڈیسک)ویمنز ڈبلز ٹینس کی عالمی نمبر ایک پلیئرثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کوکرسٹینا ملڈینووچ اور تائمہ بابوس نے فائنل میں شکست دے کر روم اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے فائنل میں فرانس کی کرسٹینا ملڈینووچ اور ہنگری کی تائمہ بابوس نے عالمی نمبر ایک بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، ان کی جیت کا سکور 6۔4 اور 6۔3 رہا۔ثانیہ مرزا کے نمبرون پلیئر بننے کے بعد یہ ان کی جوڑی کی دوسری شکست بھی ہے۔

مزید : کھیل