کیلاش قبیلے کا تہوار ’’چلم جوشٹ‘‘ ختم، کئی لڑکیاں پیادیس سدھار گئیں
چترال (ویب ڈیسک) کیلاش قبیلے کا تہوار ’’چلم جوشٹ‘‘ ختم ہوگیا ہے اس موقع پر کئی لڑکیاں شادی کے بعد پیا دیس سدھار گئیں۔ فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، رنگ برنگے مخصوص لباس پہنے کالاشی مرد و خواتین کے رقص نے رونق دوبالا کردی یہ گزشتہ 10 سال کے دوران ’’چلم جوشٹ‘‘ کا سب سے بڑا فیسٹیول تھا، مقامی مذہبی رہنما متیام چانے بتایا کہ تہوار کے دوران کالاشی لوگ محت کے مخصوص گیت گاتے ہیں جبکہ بزرگ اپنے آباؤاجداد کے کارنامے بیان کرتے ہیں، اس موقع پر آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیرانتظام قیمتی پتھروں اور روایتی ہینڈی کرافٹ کی نمائش بھی کی گئی، فیسٹیول میں ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکہ ودیگر ممالک سے سیاحوں نے شرکت کی۔