ویرات کوہلی عشق کے ہاتھوں مجبور، ایک مرتبہ پھر قواعدو ضوابط کی دھجیاں اڑادیں
ممبئی (نیوزڈیسک) جمعہ کی رات کو آئی پی ایل میچ کے دوران ایمپائرسے تلخ کلامی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر قانون شکنی کرتے دکھائی دیئے اور میچ کے دوران ہی بارش ہونے پر پچ چھوڑ کر اپنی معشوقہ اور بھارتی اداکارہ انوشکاشرماکے پاس پہنچ گئے جس پر وارننگ ملنے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے ۔
بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘کے مطابق اتوار کو دیلی ڈیئرڈیولز کیساتھ میچ کے دوران ویرات کوہلی اور کرس گیل کریز پر موجود تھے لیکن بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا اور دونوں بلے باز واپس چلے گئے لیکن اگلے ہی لمحے ویرات کوہلی وی آئی پی باکس کے ساتھ ہی گیلری میں دیکھے گئے جہاں اُن کی گرل فرینڈ اور اداکارہ انوشکاشرما بیٹھی تھیں ۔ تکنیکی طورپر آخری گیند تک میچ جاری رہتاہے اور بارش کی وجہ سے میچ رک جانا بھی کھلاڑیوں کو اس بات کی اجازت نہیں دیتاکہ وہ کھلاڑیوں کے لیے مختص جگہ چھوڑ کر لوگوں میں گھل مل جائیں ، یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے ۔
کوہلی کو انوشکا کے قریب دیکھ کر شائقین بھی لطف اندوز ہوئے اور ٹی وی سکرینیں بھی جوڑے پر جم گئیں ۔
چیئرز لیڈر نے بھارت کا شرمناک چہرہ بے نقاب کردیا، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کے سینئر آفیسرکاکہناتھاکہ وہ ایک ٹیم کاکپتان ہے اور بخوبی قوانین سے آگاہ ہے جو کھلاڑیوں پر لاگوہوتے ہیں ،کھیل سے غیرمتعلقہ لوگوں تک رسائی اینٹی کرپشن پروٹوکول کی یہ صریحاً خلاف ورزی ہے ، کوئی شخص بھی میچ کے دوران کھلاڑیوں سے نہیں مل سکتا، بے شک یہ میچ بارش کی وجہ رک ہی کیوں نہ گیاہو، اس معاملے کو دیکھیں گے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کریں گے ۔
آئی پی ایل چیئرمین راجیوشکلاکاکہناتھاکہ اگر کوہلی نے قانون توڑا ہے تو تنبیہہ کی جائے گی ، ابھی تک اینٹی کرپشن یونٹ کی طرف سے شکایت نہیں آئی ،اگر کوئی شکایت ملی تو ایکشن لیں گے اور وارننگ دیں گے کہ آئندہ ایسی حرکت نہ کریں ۔
دنیائے کرکٹ کاوہ واقعہ جس نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو روایتی حریف بنادیا، قانون بدل گئے ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
ماضی میں آئی پی ایل کا حصہ رہنے والے اینٹی کرپشن یونٹ کے ایک آفیسر نے بتایاکہ کھلاڑیوں کی گرل فرینڈزیا بیگمات سٹیڈیم میں آتی رہتی ہیں لیکن ایساکبھی نہیں دیکھاگیاکہ کرکٹرز میچ کے دوران اُن سے مل رہے ہوں ، ایساکوئی نیا کھلاڑی توکرسکتاہے لیکن منجھے ہوئے کھلاڑی سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی ۔