اوکاڑہ میں ٹرین سے باہر جھانکتا نوجوان پول سے ٹکرا کر ہلاک

اوکاڑہ میں ٹرین سے باہر جھانکتا نوجوان پول سے ٹکرا کر ہلاک
اوکاڑہ میں ٹرین سے باہر جھانکتا نوجوان پول سے ٹکرا کر ہلاک

  

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) ٹرین سے باہر جھانکتا نوجوان پول سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نارووال کا رہائشی 29 سالہ نوجوان مدثر ولد بشیر پنڈی سے کراچی جانیو الی ٹرین علامہ اقبال میں کراچی جارہا تھا جب ٹرین اوکاڑہ سٹیشن پر سٹاپ کے بعد روانہ ہوئی تو مدثر ٹرین کے دروازے میں کھڑا موبائل فون پر کسی سے بات پر مگن تھا اس دوران جب ٹرین اوکاڑہ کینٹ کے قریب پہنچی تو مدثر نے ٹرین سے باہر جھانکنے کی کوشش کی تو ریلوے لائن کے ساتھ لگے بجلی کے پول سے ٹکرا کر نیچے گرگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے متوفی مدثر کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید : اوکاڑہ