نامعلوم افراد آگ بجھانے کے بہانے گھر سے زیورات لے گئے، جاں بحق بچیوں کے کانوں سے بالیاں بھی غائب

نامعلوم افراد آگ بجھانے کے بہانے گھر سے زیورات لے گئے، جاں بحق بچیوں کے کانوں ...
نامعلوم افراد آگ بجھانے کے بہانے گھر سے زیورات لے گئے، جاں بحق بچیوں کے کانوں سے بالیاں بھی غائب

  

لاہور (ویب ڈیسک) بے حس، لالچی اور درندہ صفت نامعلوم افراد آگ بجھانے کے بہانے گھر سے قیمتی زیورات اور جاں بحق ہونیوالی تینوں بہنوں کے کانوں سے طلائی بالیاں اتار کر لے گئے۔ بچیوں کے چچا مخدوم الطاف شاہ نے بتایا کہ جس کمرہ میں آگ لگی ہوئی تھی اس سے ملحقہ کمرے کا دروازہ توڑ کر نامعلوم افراد سونے کے زیورات لوٹ کر لے گئے۔

اسی طرح جو بچیاں جاں بحق ہوئیں ان تینوں کے کانوں میں سونے کی چھوٹی چھوٹی بالیاں تھیں اور جب ان کی لاشیں گھر لائے تو ان کے کانوں سے بالیاں غائب تھیں۔ ہمارے معاشرہ کے لوگ مجبور شخص کی امداد کے بہانے لوٹ مر کر کے چلے گئے۔

مزید : جرم و انصاف