ٹرانسپورٹرز کا کراچی میں 25کو ہڑتال کرنے کا اعلان

ٹرانسپورٹرز کا کراچی میں 25کو ہڑتال کرنے کا اعلان
ٹرانسپورٹرز کا کراچی میں 25کو ہڑتال کرنے کا اعلان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ٹرانسپورٹرز نے 25مئی سے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی مین ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیاگیاہے اور شہر بھر میں25مئی کو ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ارشاد بخاری کا کہناہے کہ پولیس ہماری گاڑیاں بلا وجہ پکڑتی ہے جس کے باعث ہمارا کاروبار ختم ہونے کی نہج پرہے اور ہڑتال کی کال ا س وقت تک واپس نہیں لی جائے گی جب تک ہمیں یقین نہیں دہانی نہیں کروائی جاتی کہ ہماری گاڑی بلاوجہ نہیں پکڑی جائیں گی ۔

مزید : کراچی