مسکراتاچہرہ اورپانی کی بوتل ، ایان علی کے دیدار کے منتظرافراد کو دھچکا

مسکراتاچہرہ اورپانی کی بوتل ، ایان علی کے دیدار کے منتظرافراد کو دھچکا
مسکراتاچہرہ اورپانی کی بوتل ، ایان علی کے دیدار کے منتظرافراد کو دھچکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالی ماڈل ایان علی نے عدالت میں آٹھویں پیشی کے موقع پر پہلی پیشی پر اپنایاجانیوالا روپ دھارلیااور ہڈ پہنے چہرہ بھی چھپالیا جس کی وجہ سے عدالتی احاطے میں موجود کئی وکلاءاور شہریوں کے دیدارکے ارمان دل میں ہی رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایان علی کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیاگیا، اس موقع پر بھی ایان علی کے نخرے دیدنی تھی اور سخت موسم کے باوجود ہڈپہن رکھا تھا اور چہرہ چھپا لیاتاہم مطمئن دکھائی دے رہی تھیں ۔ہر پیشی پر نیا روپ اپنانے والی ماڈل نے سیاہ پینٹ شرٹ اور ہڈ پہن رکھی تھی ، اُن کے ہاتھ میں پانی کی بوتل تھی اور گرمی سے بچنے کی کوشش کررہی تھیں ، اس موقع پر وکلاءاور شہریوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھیں لیکن ایان علی کا دیدار نہیں کرسکے ۔
اس سے قبل دو پیشیوں کے موقع پر ایان علی خوب بن سنور کرآئیں اور کوئی پردہ نہیں کیاہواتھا، اب اس گرمی میں ہڈ پہننے او رچہرہ چھپانے کی وجہ تو معلوم نہیں ہوسکی تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ ماڈل کے لیے بیوٹی پارلر کا انتظام نہ ہوسکا ہو۔
یادرہے کہ اس سے قبل ایک موقع پر وکلاءنے ایان علی کی تصویر یں بھی اتارناشروع کردی تھیں جس پر ماڈل برہم ہوگئیں اور متبادل راستہ دکھاتے ہوئے کہاتھاکہ اگرتصویروں کی شوق ہے تو انٹرنیٹ سے ڈاﺅن لوڈ کرلیں ۔

مزید :

تفریح -