جوڈیشل کمیشن میں ثابت ہو گیا کہ ایکسٹرابیلٹ پیپرزچھاپے گئے :عمران خان

جوڈیشل کمیشن میں ثابت ہو گیا کہ ایکسٹرابیلٹ پیپرزچھاپے گئے :عمران خان
جوڈیشل کمیشن میں ثابت ہو گیا کہ ایکسٹرابیلٹ پیپرزچھاپے گئے :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن میں ثابت ہو گیا کہ ایکسٹرابیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اورقوم کو مبارک باد دیتاہوں کہ پہلی بار اس طرح انتخابات میں دھاندلی کی شنوائی ہو رہی ہے ۔
جوڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ جوڈیشل کمیشن میں ثابت ہوا کہ کسی حلقے میں تین بیلٹ پیپرز ایکسٹرا گئے ہیں اور کسی میں ایک لاکھ تیس ہزار ایکسٹر اگئے ہیں او ریہ بھی ثابت ہو گیاہے کہ سب سے زیادہ ایکسٹرا بیلٹ پیپرز وی آئی پیز کے حلقوں میں گئے ہیں جن میں کیپٹن صفدر اور حمزہ شریف کے حلقے شامل ہیں ۔

جوڈیشل کمیشن میں جو الزامات لگائے گئے پاکستان تحریک انصاف ان کا مثبت جواب نہیں دے سکی :انوشے رحمان
عمرا ن خان کاکہناتھا کہ ہم ایک حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اور جوڈیشل کمیشن میں قسطوں کی صورت میں حقائق سامنے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو سمجھ نہیں آرہی کہ انکوائری کمیشن میں ہو کیا رہاہے اور انہیں تب بھی سمجھ نہیں آئے گی جب جوڈیشل کمیشن کافیصلہ آجائے گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -