دنیا کی وہ جگہ جہاں ا نسان اور مچھلی مل کر مچھلیوں کا شکار کر تے ہیں

دنیا کی وہ جگہ جہاں ا نسان اور مچھلی مل کر مچھلیوں کا شکار کر تے ہیں
دنیا کی وہ جگہ جہاں ا نسان اور مچھلی مل کر مچھلیوں کا شکار کر تے ہیں

  

براسیلیا(نیوزڈیسک)مچھلیاں پکڑنا ایک دلچسپ شوق ہے لیکن بعض اوقات مچھلیاں پکڑی نہیں جاتیں اور شکاری مایوس لوٹتے ہیں۔لیکن دنیا میں ایک ایسی جگہ بھی ہے جہاںانسان اور مچھلی مل کر مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں۔یقیناًآ پ کو جان کر بہت زیادہ حیرت ہورہی ہوگی لیکن برازیل کے ساحلی علاقے لاگونا میں لوگ بہت شوق سے مچھلیاں پکڑتے ہیں ۔

مزیدپڑھیں:شادی کامیاب ہو گی یا نہیں یہ معلوم کرنے میں میاں بیوی کو کتنا عرصہ لگتاہے؟دلچسپ معلومات سامنے آ گئیں

یہاں کے رہنے والوں کا کہنا ہے کہ سمندر میں موجود جنگلی ڈولفنز مچھلی پکڑنے کے دوران ان کی بہت مدد کرتی ہیں اور اگر یہ ڈولفنز نہ آئیں تو انہیں مچھلیاں پکڑنے میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملتی۔ایک مقامی آباد کار کا کہنا ہے کہ وہ اپنا جال اس جگہ پھینکتا ہے جہاں یہ ڈولفنز موجود ہوں جس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح ڈھیروں مچھلیاں جال میں پھنس جاتی ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اگر کبھی اسے ڈولفنز کی مدد کے بغیر شکار کرنا پڑے تو اسے کوئی خاص کامیابی نہیں ملتی۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہ طریقہ کئی دہائیوں سے استعمال کررہے ہیں اور ڈولفنز کی مدد سے مچھلیوں کے شکار میں انہیں 100فیصد تک کامیابی ملتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس