زمبابوے کا دورہ پاکستان، قذافی سٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات مکمل، سی سی ٹی وی کیمرے نصب

زمبابوے کا دورہ پاکستان، قذافی سٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات مکمل، سی سی ٹی ...
زمبابوے کا دورہ پاکستان، قذافی سٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات مکمل، سی سی ٹی وی کیمرے نصب

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر قذافی سٹیڈیم میں سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سپورٹس کی بحالی ایک چیلنج تھا اور بالآخر پاکستان اس میں کامیاب ہو گیا ہے اور دورہ زمبابوے کو کامیاب بنانے کیلئے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم میں 79 کیمرہ لگائے گئے ہیں اور ان کی تنصیب میں دنیا کا بہترین سافٹ وئیر استعمال کیا گیا ہے جبکہ تمام داخلی اور خارجی راستوں میں کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ بھی موقع پر موجود تھا جن کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کی آمدو رفت کیلئے 1300 ٹریفک وارڈنز دو شفٹوں میں فرائض انجام دیں گے اور ٹیم کیلئے تین روٹ ترتیب دیئے گئے ہیں تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر روٹ کی تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے ٹیم کی سٹیڈیم روانگی اور واپسی پر ٹریفک چند منٹ کیلئے روک دی جائے گی۔

مزید : کھیل /اہم خبریں