اگر آپ بھی جی میل استعمال کرتے ہیں تو ان دلچسپ مشوروں پر عمل کر کے اپنا بہت سا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں

اگر آپ بھی جی میل استعمال کرتے ہیں تو ان دلچسپ مشوروں پر عمل کر کے اپنا بہت ...
اگر آپ بھی جی میل استعمال کرتے ہیں تو ان دلچسپ مشوروں پر عمل کر کے اپنا بہت سا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)ہم میں سے ہر کوئی ای میل چیک کرنے کے لئے Gmailکا استعمال ضرور کرتا ہوگا۔لیکن اس میں کچھ ایسی دلچسپ خصوصیات موجود ہیں کہ اگر آپ ان کے بارے میں جان جائیں تو آپ کو اسے استعمال کرنے میں بہت لطف آئے گا۔

ایڈوانس ٹول

اگر آپ سرچ کے دوران ایڈوانس ٹول کا استعمال کریں تو اس سے آپ کو کافی مدد ملے گی۔سرچ باکس پر اپنا دائیں کلک کریں اور اس ایڈوانس ٹول کے بارے میں جانئے ۔

ضرور پڑھیں: سوچ کے رنگ

مزیدپڑھیں:ایپل آئی فون کے ہوم بٹن کے ساتھ کیا کرنے جا رہاہے ،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اہم پیغامات کو فلٹرز کے ذریعے الگ کریں

اگر آپ اپنی ای میلز میں فلٹر لگاکر ان چاہے میسجز سے نجات پانا چاہتے ہیں یا اہم پیغامات کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ان آتومیٹک فلٹڑز کا استعمال کریں۔اپنے ای میل باکس میں ’more‘کے بٹن کا انتخاب کریں اور 'Filter messages like these'میں جائیں۔اس طرح آپ اپنی ای میلز کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

کئی بورڈ شارٹ کٹ

اگر آپ وقت بچانا چاہتے ہیں تو کی بورڈ شارٹ کٹس کا استعمال کریں۔اگر آپ Ctrl+Enterدبائیں گے تو ای میل sendہوجائے گی۔آپ کو کی بورڈ کے شارٹ کٹس Gmail helpمیں مل جائیں گے۔

اپنے کاموں کو یقینی بنائیں

اگر آپ کو ایسی ای میل آئے جس میں آپ کو کوئی کام کرنے کے بارے میں کہا جائے تواسے آپ To doلسٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔

 Desktop notification

اگر آپ اس آپشن کو ایکٹیویٹ کردیں تو آپ کوئی اہم پیغام نہیں مس کرپائیں گے۔آپ مندرجہ ذیل طریقے سے یہ آپشن ایکٹیویٹ کرسکتے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی