ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے .
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعدکئی شہروں میں جلسے کئے اور مزید جلسے کرنے کا ارداہ رکھتے ہیں جس کی قانونی طور پر اجازت نہیں ہے ۔چیف الیکشن کمشنر سردار آصف رضا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خان کو 25مئی کوطلب کرلیا ہے ۔