داعش نے اپنے ارکان کو یورپ پہنچانے کا کیا طریقہ ڈھونڈ نکالا،جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

داعش نے اپنے ارکان کو یورپ پہنچانے کا کیا طریقہ ڈھونڈ نکالا،جان کر آپ حیران ...
داعش نے اپنے ارکان کو یورپ پہنچانے کا کیا طریقہ ڈھونڈ نکالا،جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم کے انسانی سمگلروں کے گینگ داعش کے جنگجوﺅں کو یورپ سمگل کررہے ہیں۔

”بی بی سی“ نے لیبیا کی حکومت کے ایڈوائزر عبدالباسط ہارون کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوﺅں کو تارکین وطن کی کشتیوں کو چھپا کر سمگل کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے مصر اور اٹلی کے حکام بھی خبردار کرچکے ہیں کہ تارکین وطن کی کشتیوں کے ذریعے جنگجوﺅں کو یورپ پہنچایا جاسکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:دنیا کا وہ شہر جہاں کوئی بھی انسان بے گھر نہیں،یہ کیسے ممکن ہوا؟جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

ایک اندازے کے مطابق رواں سال 60ہزار افراد نے جنگ اور غربت سے بچنے کے لئے بحیرہ روم کو پار کرکے یورپ جانے کی کوشش کی۔ 2011ءکے عدم استحکام کے بعد لیبیا میں کوئی مستحکم حکومت نہیں ہے اور ان حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انسانی سمگلروں کے گروہ مجبور لوگوں کو بحیرہ روم کے راستے یورپ بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیبیا کے حکام کے دعووں کی آزادانہ تحقیق بہت مشکل ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس