فوری انصاف کے قوانین میں تبدیلی کے لیے لیگل ریفارمز وزیر اعظم کو بھجوا دی ہیں : وفاقی وزیر قانون

فوری انصاف کے قوانین میں تبدیلی کے لیے لیگل ریفارمز وزیر اعظم کو بھجوا دی ہیں ...
فوری انصاف کے قوانین میں تبدیلی کے لیے لیگل ریفارمز وزیر اعظم کو بھجوا دی ہیں : وفاقی وزیر قانون

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر قانون پرویز رشید نے سینیٹ میں فوری انصاف کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین میں تبدیلی کے لیے لیگل ریفارمز کمیٹی نے اصلاحات وزیر اعظم کو بھجوا دی ہیں ۔

پرویز رشید نے بتایا کہ موجودہ حکومت بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کرنے والوں کے خلاف بھی قانون تیار کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ججز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور آئندہ 120 دنوں میں خالی آسامیاں بھی پر کر لی جائیں گی ۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں فیملی کیسز 6 ماہ میں مکمل کر لیے جائیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں