بول کے چیف ایگزیکٹو نے کتنا ٹیکس دیا؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) Axact کمپنی کی مبینہ جعلسازی کی خبروں کے بعد اس کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او شعیب احمد شیخ کی طرف سے ادا کئے گئے ٹیکس کی خبر نے بھی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
ابتدائی طور پر صحافی احمد نورانی کی طرف سے کی گئی ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ Axact کے سربراہ نے سال 2014ءمیں کل 26 روپے ٹیکس ادا کیا۔ بعد ازاں دیگر ذرائع سے شعیب احمد شیخ کا ایف بی آر ٹیکس ریکارڈ بھی سامنے آگیا جس سے ان کے ادا کردہ 26 روپے ٹیکس کی تصدیق ہوتی ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ’سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ‘ اور ’سب سے بڑے میڈیا گروپ‘ کے مالک اور صحافیوں کو لاکھوں روپے تنخواہوں کی پیشکش کرنے والے اس قدر قلیل ٹیکس کیوں اور کیسے ادا کررہے ہیں۔
شعیب شیخ کے بارے میں معروف صحافی کامران خان نے بتایا تھا کہ وہ اپنے سینے پر پاکستان کا جھنڈا لگا کر گھومتے ہیں جس سے ان کی محب الوطنی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
اگر ان کی جانب سے دئیے گئے ٹیکس کو دیکھا جائے تو کہانی یکسر مختلف نظر آتی ہے