ہائی کورٹ نے ریلوے کو لعل شہباز قلندر کے مزار پر جانے والے زائرین سے زائد کرایہ کی وصولی روک دی

ہائی کورٹ نے ریلوے کو لعل شہباز قلندر کے مزار پر جانے والے زائرین سے زائد ...
ہائی کورٹ نے ریلوے کو لعل شہباز قلندر کے مزار پر جانے والے زائرین سے زائد کرایہ کی وصولی روک دی

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے کو لعل شہباز قلندر کے مزار پر جانے والے زائرین سے زائد کرایہ وصول کرنے سے روک دیا۔مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے یہ حکم جھولے لعل کونسل کی درخواست منظور کرتے ہوئے جاری کیا ، درخواست گزار جھولے لعل کونسل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہر سال محکمہ ریلوے لعل شہباز قلندر کے زائرین کو ٹرینیں فراہم نہیں کرتا جس کے لئے عدالتوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔امسال محکمہ ریلوے کی جانب سے زائرین کے لئے ٹرینوں کا انتظام تو کیا گیا ہے تا ہم زائرین کے لئے عام ٹرین کا بندوبست کر کے نان سٹاپ ٹرین کا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے جو کہ ریلوے قوانین کی خلاف ورزی ہے ،محکمہ ریلوے کو زائرین سے زائد کرایہ وصول کرنے سے روکا جائے، عدالت نے محکمہ ریلوے کی جانب سے لعل شہباز قلندر کے مزار پر جانے والے زائرین کو فراہم کی گئی ٹرین کے مطابق کرایہ وصول کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : لاہور