ہائی کورٹ:شادباغ میں 6بچوں کی ہلاکت ، ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دائر

ہائی کورٹ:شادباغ میں 6بچوں کی ہلاکت ، ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ کے خلاف کارروائی ...
ہائی کورٹ:شادباغ میں 6بچوں کی ہلاکت ، ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دائر

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) شاد باغ کے علاقے میں مبینہ طور پر ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کے عملے کی غفلت کے باعث 6 بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے روبرو آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ شاد باغ میں ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کی غفلت کے باعث آتشزدگی سے 6 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں خرابی کے باعث موقع پر نہ پہنچ سکیں اور معصوم بچوں کی زندگیاں نہیں بچائی جا سکیں ،عدالت ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔

مزید : لاہور