ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی ، سابق چیئرمین سینیٹ سے جواب طلب کرلیا

ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی ، سابق چیئرمین ...
ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی ، سابق چیئرمین سینیٹ سے جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اورسابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری سے توہین عدالت کی درخواست پر2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے اس سلسلے میں شہری اقتدار حیدر شاہ کی طرف سے دائرتوہین عدالت درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر سپیکرقومی اسمبلی اور سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کو آئین کے آرٹیکل 45،248 اور263میں ترمیم کرنے کے لئے درخواست دی تا ہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود اس کا فیصلہ نہیں کیا، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت صدر کو معافی کا اختیار اور اعلی حکومتی عہدیداروں کو عدالتوں میں حاضری سے کوئی استثنیٰ نہیں ہے، آئین کے مذکورہ آرٹیکلز آئین کے بنیادی ڈھانچے اور شرعی قوانین کے خلاف ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ سپیکر قومی اسمبلی اور سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔

مزید :

قومی -