چین کےریسٹورنٹ کی خواتین گاہکوں کیلئے شرمناک ڈسکاؤنٹ آفر

چین کےریسٹورنٹ کی خواتین گاہکوں کیلئے شرمناک ڈسکاؤنٹ آفر
چین کےریسٹورنٹ کی خواتین گاہکوں کیلئے شرمناک ڈسکاؤنٹ آفر

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک ریسٹورنٹ نے اپنے مرد گاہکوں کی تعداد بڑھانے کے لئے خواتین گاہکوں کو شرمناک ڈسکاﺅنٹ کی پیشکش کردی۔

جینان شہر کے ریسٹورنٹ نے اعلان کیا ہے کہ خواتین گاہکوں کا سکرٹ جتنا مختصر ہوگا ڈسکاﺅنٹ اتنا زیادہ ملے گا۔ گھٹنے سے سکرٹ 33 سینٹی میٹر بلند ہونے کی صورت میں 90 فیصد تک ڈسکاﺅنٹ مل سکتا ہے جبکہ گھٹنے سے اوپر صرف 8سینٹی میٹر ٹانگ نظر آنے کی صورت میں 20 فیصد تک ڈسکاﺅنٹ دیا جاتا ہے۔

مزیدپڑھیں:میچ کے دوران اس خاتون تماشائی نے کیمرہ دیکھ کر ایسی حرکت کی کہ جان کر آپ ہنسی روک نہ پائیں گے

مقامی میڈیا کے مطابق ریسٹورنٹ کی پالیسی ہے کہ مختصر ترین لباس والی خواتین ان کے ہاں کثرت سے آئیں تاکہ ان کی وجہ سے مرد گاہکوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔ اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ کنجوس خواتین زیادہ سے زیادہ ڈسکاﺅنٹ کے حصول کے لئے فحش ترین لباس پہن کر ریسٹورنٹ جانا شروع کردیں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس