19 ارب روپے مانگنے پر وزارت خزانہ نے وزارت پانی و بجلی کو 7 ارب روپے جاری کر دیے

19 ارب روپے مانگنے پر وزارت خزانہ نے وزارت پانی و بجلی کو 7 ارب روپے جاری کر دیے
19 ارب روپے مانگنے پر وزارت خزانہ نے وزارت پانی و بجلی کو 7 ارب روپے جاری کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت خزانہ کی جانب سے وزارت پانی و بجلی کو19 ارب روپے کی بجائے 7 ارب روپے جاری کر دیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بجلی کی پیداوار اور پرانی ادائیگیوں کے لیے 19 ارب روپے مانگے گئے تھے ۔ وزارت خزانہ نے وزارت پانی و بجلی کو 19 ارب روپے کی بجائے 7 ارب روپے جاری کر دیے ہیں ۔ محکمہ پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ جاری کی گئی یہ رقم بجلی کی پیداوار کے لیے خریدے گئے تیل کی ادائیگیوں پر خرچ کی جائے گی تاہم بجلی کی مزید پیداوار نہیں کی جا سکتی ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ رقم پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں اضافی رقم جاری کی گئی ہے۔
ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے بجلی کی پیدوار کے لیے رقم جاری نہیں کی جبکہ ان کی طرف سے دی جانے والی رقم سے محض پرانی ادائیگیاں ہی کی جا سکیں گی ۔ انہوں نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ماہ کے دوسرے عشرے میں رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گااور اگر بجلی کی پیدوار نہ ہوئی تو ماہ مبارک میں بجلی بحران سنگین ہو سکتا ہے ۔