او آئی سی نے بنگلہ دیشی مسلمانوں کے حق میں آوازاٹھادی

او آئی سی نے بنگلہ دیشی مسلمانوں کے حق میں آوازاٹھادی
او آئی سی نے بنگلہ دیشی مسلمانوں کے حق میں آوازاٹھادی

  

جدہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے ہزاروں روہنگی اور بنگلہ دیشی مسلمانوں کی حالت زار پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہزاروں روہنگی مسلمان انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔ حالات سے مایوس ہوکر نقل مکانی کرنیوالے ہزاروں روہنگی اور بنگلہ دیشی مسلمان جزائر انڈومان اور مالاکا میں محصور ہیں، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد مدنی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ان محصورین کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے میانمار حکومت سے پیل کی ہے کہ ان محصورین کی امداد کے لئے عالمی اداروں کو گزر گاہ فراہم کی جائے۔

مزید : بین الاقوامی