زمبابوے کیساتھ ہوم سیریز: شعیب ملک اور عمر اکمل کی سکواڈ میں شمولیت کا امکان

زمبابوے کیساتھ ہوم سیریز: شعیب ملک اور عمر اکمل کی سکواڈ میں شمولیت کا امکان
زمبابوے کیساتھ ہوم سیریز: شعیب ملک اور عمر اکمل کی سکواڈ میں شمولیت کا امکان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں نعمان انور، بلال آصف اور عمر اکمل کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور احمد شہزاد بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے تاہم سٹار سپنر سعید اجمل کی بنگلہ دیش کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد انہیں دونوں سیریز سے باہر کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں نعمان انور، بلال آصف اور عمر اکمل کو شامل کئے جانے کے قوی امکانات ہیں جنہوں نے حالیہ سپر ایٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم چند ہی گھنٹوں بعد پاکستان پہنچنے والی ہے اور شائقین کرکٹ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی انتہائی پرجوش ہیں تاہم کرکٹ بورڈ ابھی تک قومی سکواڈ سلیکٹ کرنے میں مصروف ہے اور شہریار خان نے آج صبح اعلان کیا تھا کہ منگل کے روز ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید : کھیل /اہم خبریں