پرویز رشید کا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

پرویز رشید کا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
پرویز رشید کا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پرویز رشید کے بیان سے متعلق کہا ہے کہ ان کا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی رٹ کہیں بھی کمزور نہیں ہوئی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزارت داخلہ، وزار تعلیم اور وزارت مذہبی امور مل کر مدارس کی اصلاحات پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی یہ کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز  رشید نے مدارس کے خلاف کوئی بات نہیں کی تھی اور ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔

مزید : اسلام آباد