زمبابوے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

زمبابوے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
زمبابوے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

  

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے دبئی ایئرپورٹ سے لاہور پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سال 2009 ءمیں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے لیکن چیئرمین پی سی بی کی کوششوں کے بعد پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کرکٹ کی بحالی کا دور شروع ہونے جا رہا ہے ۔ قبل ازیں زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے دبئی ایئرپورٹ سے ایمریٹس کی پرواز 622 سے لاہور پہنچی تھی۔ ایئرپورٹ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم رات 1 بج کر 50 منٹ پر علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچ جائے گی ۔ واضح رہے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ایئرپورٹ پر میڈیا کا داخلہ بند کیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے مہمان ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ 3 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچز کھیلے گی اور تمام میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے ۔

مزید : کھیل