وہ سبزی جس کے کھانے سے آپ کا چہرہ روشن ہوجائے گا
لندن(نیوزڈیسک)خوبصورت اور روشن چہرے کے لئے لوگ کریمیں اور لوشن استعمال کرتے ہیں لیکن کچھ سبزیاں ایسی بھی ہیں جن کے استعمال سے آپ قدرتی طریقے سے یہ کام کرسکیں گے۔آئیے آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔
لیموں
ہر صبح بیدار ہوتے ہی ایک لیموں کو تازہ پانی میں نچوڑنے کے بعد اس میں تھوڑاساشہد ملا لیں،یہ مشروب ہر صبح پینے سے آپ کا چہرہ تروتازہ ہوجائے گا۔
کدو کے بیج
شام کے وقت کوئی سنیک کھانے کی بجائے کدو کے بیج کھائیں،اس میں موجود فائبر آپ کے معدے کو ٹھیک رکھے گا اور چہرہ تازہ ہوجائے گا۔کدو کے بیج میں زنک کی وافر مقدار بھی پائی جاتی ہے اور زنک جلد کو تازہ رکھنے میں مدددے گا۔
پالک
آئرن خون بنانے کے لئے بہت سودمند ہوتا ہے اور پالک میں آئرن کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ پالک کو تیل میں پکانے کی بجائے اسے ابال کر کھانے سے آپ کی جلد زیادہ چمکے گی۔