سٹاک مارکیٹ ، مندے کا تسلسل جاری ،انڈیکس میں مزید 302پوائنٹس کی کمی

سٹاک مارکیٹ ، مندے کا تسلسل جاری ،انڈیکس میں مزید 302پوائنٹس کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روزبھی مندی کی لپٹ میں رہی اورکے ایس ای100انڈیکس3بالائی حدکھوتاہوا51500پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے35ارب سے زائدروپے ڈوب گئے۔بدھ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں301.78پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس51813.19پوائنٹس سے کم ہوکر51511.41پوئنٹس پرآگیااسی طرح 149.65 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 27376.77پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس35417پوائنٹس سے گھٹ کر 35293 .83پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 35 ارب 71 کروڑ 33 لاکھ 5ہزار100روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم10ہزار 196 ارب 86 کروڑ 51لاکھ27ہزار346روپے سے کم ہوکر10ہزار 161 ارب15کروڑ18لاکھ22ہزار246روپے رہ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز 37کروڑ 18 لاکھ1ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 18 ارب روپے تک محدودرہی جبکہ منگل کے روز 37 کروڑ 77لاکھ7ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو23 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روزمجموعی طوپر396کمپنیوں کا کاروبار ہواجس میں سے186کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،186میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروبارکے لحاظ سے ورلڈکال ٹیلی کام3کروڑ89لاکھ،دوست اسٹیلزلمیٹڈ2کروڑ54لاکھ،لوٹی کیمیکل2کروڑ8لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ43لاکھ اوراینگروپولیمر1کروڑ38لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے یونی لیورفوڈزکے بھاؤمیں50روپے اورالغازی ٹریکٹرکے بھاؤمیں28.88روپے کااضافہ جبکہ ینسلے پاکستان کے بھاؤمیں150روپے اورپاک سوزوکی کے بھاؤمیں29.97روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی#/s#

مزید :

کامرس -