حکومتی اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے: عارف قاسم
لاہور (کامرس رپورٹر)صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے10ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 104.9فیصد اضافہ سے2.323 ارب ڈالر تک پہنچنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) بھی 12.7فیصد اضافہ سے 1.733ارب ڈالر پہنچ گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور سرمایہ کاروں کے لیے بہترین ماحول کی فراہمی سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور گوادر بندر گاہ کی تکمیل سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے اور تجارتی خسارہ میں کمی ،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگااورحکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا۔