پاک بھارت سیریز کی منظوری دے دیں ‘ سری لنکا کی بھارتی وزیر اعظم کو درخواست

May 18, 2017

کولمبو(نیٹ نیوز)سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھیلانگا سوماناتھی پالا نے بھارتی وزیر عظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ پاکستان، بھارت سیریز کی منظوری دے دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرلنکن بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیریز کی بندش سے ناصرف پاکستان مشکل سے دوچار ہے بلکہ بھارت کے نہ کھیلنے کی وجہ سے بھارت کو بھی اتنا ہی نقصان ہو رہا ہے جتنا پاکستان کو ہو رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کو دبئی یا سری لنکا میں کھیلنے کی منظوری دیدی جائے۔ سری لنکا مستقبل قریب میں اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔البتہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔

مزیدخبریں