اٹالین اوپن، دفاعی چیمپئن اینڈی مرے اورشراپوواایونٹ سے باہر

اٹالین اوپن، دفاعی چیمپئن اینڈی مرے اورشراپوواایونٹ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (نیٹ نیوز) دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، نوویک جوکووچ، ٹامس برڈچ، جان اسنر اور باٹسٹا ایگٹ پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ نے بیدینی کو 7-6 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔ ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں سوتیلانا کزنٹسوا نے سینیاکووا کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی، برطانیہ کی جوہانا کونتا نے پیوٹنٹ سیوا کو ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کی، ایکا مکارووا نے روبرٹا وینسی کو شکست دے کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، جرمنی کی جولیاجارجز بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے ملاڈینووچ کو شکست دی، روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں، وہ تیسرے سیٹ کے دوران پنڈلی کی انجری میں مبتلا ہوئیں جس کی وجہ سے میچ مکمل نہ کر سکیں، ان کی دستبرداری کی وجہ سے بارونی کامیاب رہیں۔