یاسین ملک کی پارٹی رہنماء کے گھر پر پولیس کے چھاپوں کی مذمت
سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے بھارتی پولیس کی طرف سے پارٹی رہنماء خضرمحمد دھوبی کی سوپور میں رہائش گاہ پر پولیس کے مسلسل چھاپوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پولیس نے خضر محمد کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر مسلسل چھاپے مار رہی ہے اور گزشتہ شب پولیس ان کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے کا بھی پوچھ رہی تھی ۔ انہوں نے خضر محمد کے گھر پر پولیس کے چھا پوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے پر امن سیاسی کارکنوں کو زچ کرنے کی کارروائی قرار دیا ہے۔یاسین ملک نے پْرامن سیاسی کارکن کے خلاف جاری پولیس کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور غیر جمہوری اقدام قراردیا۔