بھارت نے ہمیں انٹرنیشنل ہاکی میں کارنر کردیا ‘صدر پی ایج ایف
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر( ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیں انٹرنیشنل ہاکی میں کارنر کردیا ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم ترقی کرے اور اس کا مقابلہ کرے اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس بات کا کھل کر اعتراف کیا کہ بھارت ہاکی کے کھیل میں ہمیں پیچھے دیکھنا چاہتا ہے اور ہماری ترقی اس کو ہضم نہیں ہورہی انہو ں نے مزید کہا کہ ہم دنیا میں کہیں بھارت کی بالادستی قبول نہیں کریں گے اور پاکستان ہاکی ٹیم کی ترقی کے لئے ہم اپنا بھرپور کردار اجس طرح سے ادا کررہے ہیں کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فرائض وسائل کے مطابق پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔