حالیہ فارم سے پریشان نہیں، اے بی ڈی ویلیئرز

حالیہ فارم سے پریشان نہیں، اے بی ڈی ویلیئرز
 حالیہ فارم سے پریشان نہیں، اے بی ڈی ویلیئرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (نیٹ نیوز) جنوبی افریقن ون ڈے ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ حالیہ اپنی ناقص فارم کے حوالے سے پریشان نہیں، دورہ انگلینڈ اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران بڑی اننگز کھیلنے کیلئے پر عزم ہوں۔ پروٹیز قائد بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں عمدہ پرفارم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے اور انہوں نے 9 میچز میں 216 رنز بنائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں حالیہ اپنی فارم سے بالکل بھی پریشان نہیں ہوں، ہمیشہ کوشش ہوتی کہ عمدہ پرفارم کر کے شائقین کو محظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کو کامیابی دلانے میں کردار ادا کروں، دورہ انگلینڈ کے دوران بڑی اننگز کھیل کر کھوئی ہوئی فارم بحال کرنے کیلئے پر جوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کیلئے تیار ہوں اور بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی سے ہمیشہ لطف اندوز ہوا۔