جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم طویل المدتی دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ

جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم طویل المدتی دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (نیٹ نیوز) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم طویل المدتی دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گئی، پروٹیز ٹیم دورے کے دوران انگلینڈ کے خلاف سیریز کے ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹرافی کھیلے گی۔ طے شدہ شیڈول کے تحت جنوبی افریقن ٹیم (کل) جمعہ کو سسکس کے خلاف ون ڈے پریکٹس میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، جنوبی افریقن ٹیم 21 مئی کو نارتھمٹن شائر کے خلاف دوسرا پریکٹس میچ کھیلے گی، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 24 مئی دوسرا میچ 27 مئی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پروٹیز ٹیم انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی، چیمپئنز ٹرافی کے ختم ہونے کے فوراً بعد جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی 21 جون، دوسرا میچ 23 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 جون کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جولائی، تیسرا ٹیسٹ 27 سے 31 جولائی جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 اگست تک کھیلا جائے گا۔