شمالی کوریا کے جوہری مسئلہ کے حل میں چین اہم کردار ادا کر سکتا ہے: امریکہ

شمالی کوریا کے جوہری مسئلہ کے حل میں چین اہم کردار ادا کر سکتا ہے: امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا (اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعے کے حل میں چین کا شمالی کوریا پر اثر و رسوخ کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ امریکا کے تخفیف اسلحہ کے لیے سفیر رابرٹ وْوڈ نے یہ بات جنیوا میں ایک کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے باعث پیدا ہونے والے تنازعے کے حل کے لیے امریکا متعدد ممکنہ اقدامات پر غور کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں چین کے ساتھ اشتراک عمل میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ شمالی کوریائی مسئلے کے حل میں چینی کردار اہم ہے،شمالی کوریا نے ابھی دو روز پہلے ہی ایٹمی ہتھیار لے جا سکنے والے اپنے ایک نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -