ثناء بچہ فلم ’’ یلغار ‘‘ میں شان کے مقابل کاسٹ

ثناء بچہ فلم ’’ یلغار ‘‘ میں شان کے مقابل کاسٹ
 ثناء بچہ فلم ’’ یلغار ‘‘ میں شان کے مقابل کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)ٹی وی اینکرثناء بچہ نے کہا ہے کہ فلم ’’ یلغار ‘‘ میں شان کے مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں ، لالی ووڈ سٹار کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بڑا خوشگوار رہا ۔ انہوں نے کہاکہ فلم ’’ یلغار ‘‘ کے ڈائریکٹر وقاص حسن رانا ایک خوبصورت شخصیت کے مالک ہیں اور میں ان کی شخصیت سے بڑی متاثر ہوں ۔ فلم میں جس طرح کا کام کیا وہ بالکل ایک فیملی ماحول تھا جو مجھے کہیں اور میسر نہیں آسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بارہ سال تک جرنلزم کی ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ معاشرے میں جو تبدیلی آنی ہے وہ دھرنوں سے نہیں بلکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ذریعے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی کام بھی سوچ کر نہیں کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری شادی لو میرج ہے جب کبھی شوہر سے ہلکی پھلکی نوک جھوک ہوتی ہے تو میرے شوہر مجھے کہتے ہیں کہ تم پروگرام پر نہیں بلکہ گھر میں ہو ۔

مزید :

کلچر -