عاطف اسلم نے اپنے گھر کا 4لاکھ روپے لگژری ٹیکس ادا کر دیا
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے دو کنال گھر کا لگڑری ٹیکس ادا کر دیا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ریجن بی راؤ شکیل الرحمن کا کہنا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے گھر کا 4لاکھ روپے لگڑری ٹیکس ادا کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریجن بی میں لگڑری ٹیکس کی مد میں اب تک 10کروڑ روپے وصول کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی نادہندگان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ 7روز کے اندر ادائیگی نہ کرنے پر گھر سیل کر دیا جائے گا۔